پنجگور: نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو اپنے محنت مزدوری اور کاروبار پر فخر ہے کیونکہ بلوچستان کے عوام محنتی لوگ ہیں بیکاری نہیں ہیں
اور محنت مزدوری سے اپنے بچوں کی تعلیم اور دیگر ضروریات زندگی کی گزر بسر کرکے زندگی گزار رہے ہیں ہمیں محنت کرنے دیں بیکاری مت بناؤ انہوں نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جہاں ہمارے سرحدیں دوست ممالک کے ساتھ ملتی ہیں ہمیں کاروبار اور روزگار مزدوری کرنے دیں
انہوں نے کہاکہ دنیا میں ایسا کوئی ملک نہیں ہے کہ سرحدی علاقوں کے لوگوں کو ایک دوسرے ہمسایہ ملکوں میں روزگار مزدوری یا کاروبار سے روکا جائے اور کاروباری وابستگی کو بند کیا جائے
انہوں نے کہا ہے نیشنل پارٹی اپنے غریب عوام کو فاقہ کشی کا شکار نہیں ہونے دیں گے لہذا ہمارے مطالبہ ہے حکومت وقت سے کہ ہم کو پرامن رہنے دیں کیونکہ نیشنل پارٹی کی موقف اور آواز بلوچستان کے غریب عوام کی آواز ہے ہم اپنے حقوق اور سائل و وسائل کے نعرے سے دست بردار نہیں ہونگے انہوں مزید کہاکہ نیشنل پارٹی ایک پرامن سیاسی اور جمہوری جماعت ہے ہمیں اپنی عوام کی طاقت پر بھرپور اعتماد اور بھروسہ ہے
موجودہ سلیکٹیڈ حکومت اور ادارے یاد رکھیں کہ نیشنل پارٹی ایسے بے اختیار اقتدار کی شوقین نہیں ھے کہ عوام کی حقوق کے مطالبہ سے دستبردار ہو کر خاموشی اختیار کرکے سودابازی کریں آخر میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاک ایران بارڈر بندش پر نظرثانی کرکے ہمیں روزگار کرنے کی اِجازت دیں اور بلوچستان کے محنت مزدوری کرنے والے لوگوں پر رحم فرمائے بصورت دیگر نیشنل پارٹی اپنے عوام سے مل کر بھرپور احتجاج کرنے پر حق بجانب ہوگی۔