|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2021

کوئٹہ:بلوچستان یونیورسٹی میں ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ارباب کامران کاسی کی نگرانی میں 50سال اور اس زاد العمر افراد کی ایک روزہ ویکسینیشن کا انعقاد کیا گیا۔ آر ایم او جنرل ڈاکٹر حفیظ سیال ،نرسنگ سپرٹنڈنٹ بابر انصاری اور دیگر اسٹاف نے ایک روزہ ویکسینیشن کیمپ میں معاونت کی۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان ڈاکٹر شفیق الرحمن نے کورونا ویکسین لگوا کر کیمپ کا افتتاح کیااور کہا کہ وہ حکومت بلوچستان ،محکمہ صحت بلوچستان ،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ارباب کامران کاسی اور ان کی ٹیم کا شکرگزار ہے

کہ انہوں نے بلوچستان یونیورسٹی میں کورونا ویکسینیشن کے کیمپ کا انعقاد کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر ارباب کامران کاسی کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت حکومت بلوچستان کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ھے تاکہ عوام کو کورونا کی وبا سے محفوظ رکھا جاسکے۔