|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2021

تربت:تربت میں فشریز کے قریب کرکنی کے علاقے میں گزی مری نامی شخص اور انکے خاندان کے تقریبا آٹھ سے ذائد رہائشی جگیوں میں آگ لگ گئی کس سے جگیوں میں موجود بستر، راشن، بچوں اور خواتین کے کپڑے سمیت دیگر ضروریات زندگی کی تمام چیزیں جل کر خاکستر ہو گئیں، تاہم اللہ تعالی کے فضل و کرم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن پانی کی عدم دستیابی اور خشک لکڑیوں سے بننے والی جگیوں نے تیزی کے ساتھ آگ پکڑ لی اور دیکھتے ہی دیکھتے چار دیواری میں موجود تمام جگیاں ایک ایک کر کے جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔ اطلاع ملنے پر میونسپل کارپوریشن کی فائر بریگیڈ کا عملہ اور ایف سی اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزی مری ایک غریب شخص ہے جو مزدوری کرکے اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتا ہے، رمضان المبارک کے مہینے میں غم کاجو پہاڑ اسکے خاندان پر گر پڑا ہے انسانیت کے ناطے ضلعی انتظامیہ اور علاقے کے مخیر حضرات انکی مدد کیلئے آگے آکر اپنے حقوق العباد کا فریضہ ادا کریں۔