|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2021

تربت: نیشنل پارٹی کیچ اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ تربت میں شہید فدا احمد بلوچ کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرینس کا انعقاد کیا گیا جس میں نیشنل پارٹی کے ضلعی نائب صدر طارق بابل، نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابولحسن، بی ایس او پجار کے مرکزی وائس چیئرمین ایڈوکیٹ بوہیر صالح، بی ایس او پجار کے مرکزی جونیئر وائس چیئرمین گورگین بلوچ، بی ایس او پجار کے صوبائی جنرل سیکریٹری عابد عمر بلوچ، سابق ضلعی صدر محمد طاہر، تحصیل آبسر کے صدر اقبال بلوچ، تحصیل تربت کے نائب صدر مجید بلوچ۔

تحصیل آبسر کے سیکریٹری جنرل احسان درازائی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکریٹری ولی جان نعیم زامرانی نے خطاب کرتے ہوئے شہید کے فکر و فلسفہ اور شہید کے قومی جد و جہد کو سرخ سلام پیش کیا، انہوں نے کہا کہ شھید فدا احمد ایک شخص نہیں بلکہ فکر و فلسفہ کا نام ہیں جنہوں نے مظلوم اقوام کی بالادستی کے لیے ایک راہ کا تعین کیا، شھید فدا احمد اپنے لازوال فکر و فلسفے کی وجہ سے ہمیشہ یاد کیے جائیں گے، تعزیتی ریفرنس میں اسٹیج سیکریٹری کے فرائض بی ایس او پجار تربت زون کے آرگنائزر نوید تاج نے سر انجام دیے،تعزیتی ریفرینس میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے ورکروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔