|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2021

خضدار:بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے صدر شفیق الرحمٰن ساسولی نے خضدار کے سب تحصیل سارونہ سے کل بروز اتوار محمد صادق میراجی، علی اکبر میراجی، محمد جان میراجی کا ان کے دیگر ساتھیوں اور چند دن قبل عطاء محمد، محمد اقبال، احمد خان محمدحنیف، مقصود احمد، جاوید احمد راشد احمد، فیض محمد، محمدرفیق، حاجی میرحاجی بنگلزئی، میرحاجی اور نیک محمد گرگناڑی کا بی این پی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے

کہاکہ عوام چوری ڈکیتی، قتل اور اغواء برائے تاوان جیسے گروہوں سے بخوبی آشناہے، ان کے اصلیت سامنے آنے کے بعد انکے غیرسیاسی پینلوں سے کنارہ کش ہوکر سیاست میں آنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نیکہاکہ خوف کی علامت سمجھے جانے والیمسلح دفاع نامی عسکری تنظیم اور قتل و اغواء برائے تاوان جیسے کرائم میں ملوث نام نہاد غیرسیاسی گروہ و پینلوں کیاثر سے باہر آکر سارونہ جیسے علاقے میں لوگوں کا سیاست میں سرگرم ہونا معاشرے کیلئے نیک شگون ہے۔شفیق الرحمٰن ساسولی نے کہاکہ اختر جان مینگل کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے دوستوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے آنے والے دوست بلوچستان نیشنل پارٹی کے بلوچ قومی وژن کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے علاقوں کے فلاح و بہبود کیلئے بی این پی کے بیرک تلے ہمہ وقت شعوری سیاست کا حصہ رہیں گے