کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر وسینٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے سرفراز حکومت نے صوبے میں مدارس کے خلاف ایک نیا پروپیگنڈہ شروع کر دیا ہے جس کو ہم نے پہلے دن بھی مسترد کیا تھا اور آج بھی مسترد کر رہے ہیں بلوچستان حکومت نے ہماری ریڈ لائین پر ہاتھ ڈالا ہے ‘ اب کھلی جنگ ہوگی وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی خود کو بہادر کہتے ہیں تو سن لیں ہم بھی تیار ہیں سرفراز بگٹی نے 2 تاریخ تک معافی نہ مانگی تو فیصلے سڑکوں پر ہونگے‘ بلوچستان میں بغیر قانون پاس کئے مدارس کو دھمکیاں دی جارہی ہے 2 تاریخ کو پارٹی اجلاس میں مدارس ایکٹ اور مائینز منرل ایکٹ پر تحریک کا اعلان کیا جائے گا
ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعیت علماء اسلام کے سینٹر کامران مرتضیٰ‘صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ‘ دینی مدارس کے صوبائی ناظم مولانا صلاح الدین ایوبی کے ہمراہ پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اراکین اسمبلی زابد علی ریکی‘غلام دستگیر بادینی‘سابق وزراء ‘ وزیر سردار یحییٰ ناصر ‘حاجی محمد نواز کاکڑ مولانا غلام سرور موسیٰ خیل اور دیگر بھی موجود تھے مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے سے پورے بلوچستان میں مدارس پر چھاپے مارے جا رہے ہیںعلماء کو ہراساں کیا جا رہا ہے بلوچستان حکومت مدارس کو نئے قوانین کے تحت رجسٹرڈ کرنا چاہتی ہے عدم رجسٹریشن پر مدارس بند کر نے کا کہا جا رہا ہے
مدارس ہماری ریڈ لائن ہیںہ حکومت ہوش کے ناخن لے حکومتی قانون کو مسترد کرتے ہیں2 مئی تک قانون کو واپس لے کر حکومت معافی مانگے اگر حکومت نے مطالبہ نہیں مانا تو مجلس شوریٰ کے اجلاس میں اہم فیصلے کریں گے حکومت کے خلاف نئے مدارس اور مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف تحریک چلائیں گے ہم حکومت کا سوشل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیںجمعیت علماء اسلام کا بلوچستان حکومت کے تمام سرکاری پروگراموں ‘ زیر اعلیٰ ہائوس جانے اور ملاقاتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا کوئی بھی رکن وزیر اعلیٰ ہاؤس یا سرکاری تقاریب میں نہیں جائے گا انہوںنے کہا کہ پورے پاکستان اور تمام صوبوں میں دینی مدارس کے خلاف کارروائی کا آغا ز کیا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی پالیسی بنائی گئی ہے
لیکن ہمارے صوبے کے وزیراعلیٰ جو ہمیشہ منفی کاموں میں آگے ہوتا ہے اس نے اپنے آپ کو بڑے سمجھ کر دینی مدارس کے خلاف کارروائی پر اتر آئے ہیں جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دینگے اور دینی مدارس ہماری اہم ادارے ہیں ماضی میں بھی امریکہ کے خوشنودی کیلئے اسی طرح سازشیں کی گئی اب ایک بار پھر سرفراز حکومت سازشوں میں ملوث ہے جس پر ہم سینہ تھام کر نکلے ہیں اور مدارس کا اپنا دفاع کرینگے بلکہ موجو دہ صوبائی حکومت کو گھر بھیج دینگے پارٹی کی نظم کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی امیر جذبات میں آکر صحافی کو کہا ہماری پارٹی میں مداخلت نہیں کریں اکثر اوقات صحافی ہمارے اصل موقف پیش کرنے کی بجائے ہمارے جماعت کے اندر خامیاں ڈھونڈ رہی ہے دیگر جماعتوں کی بہ نسبت جمعیت علماء اسلام میں مکمل نظم وضبط موجود ہے ۔
Leave a Reply