کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں 3مئی عالمی یوم آزادی صحافت کی مناسبت سے بلوچستان اور ملک بھر کے صحافیوں کو اس پرخطر حالات میں حسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے پر خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ صحافی برادری اپنی قلم کی طاقت سے حق اور سچ کاساتھ دیتے ہوئے مظلوم ومحکوم عوام کی آواز بنیںگے اور آئندہ بھی بھرپور انداز میں اپنا کردارادا کرتے ہوئے ان مظلوم طبقات کی آواز بن کران کے مسائل اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں تک پہنچائیںگے،
بیان میں کہاگیاہے کہ بی این پی ملک بھر میں اپنے صحافتی فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے ان شہید صحافیوں کے لواحقین سے ہمدردی اور یکجہتی کااظہار کرتی ہے جنہوں نے حق اور سچ کی راہ میں قربانیاں دی اور عام عوام کی آواز بن گئے حق اور سچ کی اس راہ میں ملک بھر اور بلوچستان میں سینکڑوں صحافیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دئیے ہیں
بی این پی ان تمام شہید صحافیوں کی جدوجہد جنہوں نے ملک اور قوم کی خاطر طاقت کے ذریعے جو مشن شروع کیا تھا لیکن وہ اس مشن کیلئے جاری جدوجہد میں اپنی جانوں کے نذرانے دے چکے ہیں پارٹی اس مشن کو دیگر صحافیوں کی جدوجہد کے ساتھ آگے بڑھانے کیلئے اپنا بھرپور کرداراداکریگی ،بلوچستان میں دوران صحافت حق وسچ کیلئے اور ناانصافی وظلم کے خلاف قربانیاں دینے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں
بیان میں کہاگیاہے کہ ہم عالمی یوم آزادی صحافت پر تمام صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی قلم کے ذریعے حق اور سچ کاساتھ دیکر ناانصافی اورظلم کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرینگے اور انصاف ،حق اور سچائی کی خاطر اپنی جدوجہد جاری رکھیںگے ،اسی طرح بلوچستان میں علم اورآگاہی کوپروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ قومی جدوجہد کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔