|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2021

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سریاب روڈ پر مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کرانے کا حکم دے دیاوزیراعلی بلوچستان نےہدایت کی ہےواقعے کی ہرپہلو سے تحقیقات کی جائے گی۔ اورفائرنگ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انکوائری رپورٹ کی روشنی میں فوری کارروائی کی جائے گی۔واقعے میں ملوث اہلکاروں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

واقعہ قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے، کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔لاقانونیت کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔ متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے گا. وزیر اعلی کا جان بحق نوجوان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہاروزیراعلی کی مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا ۔