وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سریاب روڈ پر مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کرانے کا حکم دے دیاوزیراعلی بلوچستان نےہدایت کی ہےواقعے کی ہرپہلو سے تحقیقات کی جائے گی۔ اورفائرنگ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انکوائری رپورٹ کی روشنی میں فوری کارروائی کی جائے گی۔واقعے میں ملوث اہلکاروں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
واقعہ قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے، کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔لاقانونیت کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔ متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے گا. وزیر اعلی کا جان بحق نوجوان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہاروزیراعلی کی مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا ۔