|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2021

نوشکی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل کمیٹی کے رکن وایم پی اے نوشکی بابومیرمحمدرحیم مینگل نے کہا کہ چند سال قبل وفاقی حکومت نے ملک بھرکے تمام اضلاع میں عوامی مشکلات کومدنظر رکھتے ہوئے پاسپورٹ آفسز بنائے تاکہ عوام کے مصائب مشکلات میں کسی حدتک کمی لائی جاسکے اورعوام آسانی سے اپنے پاسپورٹ اپنے ضلع میں رہ کر بنواسکے جس کی وجہ سے عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔

اور عوام اس پروجیکٹ سے بھرپور فائدہ اٹھارہی تھی لیکن بدقسمتی سے چندہ ماہ سے پاسپورٹ آفس نوشکی عوام کیلئے سہولت کی بجائے ہزیمت اور پریشانی کاباعث بن چکاہے لوگوں کواپنے پاسپورٹ کے وصول کے لئے دو دو ماہ پاسپورٹ آفس کے چکر لگانے پڑتے ہیں اس کے باوجود لوگوں کو ان کے پاسپورٹ نہیں ملتے جس کی وجہ سے عوام کا نقصان ہورہاہے انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس نوشکی اور ان کاعملہ کئی کئی ماہ نوشکی آفس سے غائب رہتا ہے اور پاسپورٹ آفس نوشکی کو اکثرتالہ لگا ہوا ہوتا ہے،کبھی کبھار نائب قاصد جیسے اہکار آفس کو چلاتے ہیں ۔

جو پاسپورٹ بنوانے والے افراد کی اچھے سے شنوائی نہیں کرسکتے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس نوشکی غائب ہے اور گھر بیٹھے مفت میں تنخواہ لیرہے ہیںانہوں نے کہاکہ عوامی مشکلات و مصائب کے پیش نظر وفاقی حکومت، وفاقی وزیرداخلہ اور پاسپورٹ حکام سے مطالبہ کرتاہوں کہ وہ فوری طورپرکئی مہینوں سے غیرحاضراسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس نوشکی کیخلاف فوری طورپر نوٹس لیں اوران کیخلاف تادیبی کاروائی کریں، نا اہل اور غیرزمہ دار اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس نوشکی کوضلع سے فوری طورپرٹرانسفر کرکے ان کی جگہ اہل و فرض شناس آفیسر تعنیات کریں بصورت دیگر سخت احتجاج کرنے پرمجبور ہونگے۔