|

وقتِ اشاعت :   May 7 – 2021

کوئٹہ:روزنامہ بلوچستان ایکسپریس کے نیوز ایڈیٹر حاجی اختر محمد انتقال کرگئے ، مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ مسجد پی ٹی سی ایل کالونی میں ادا کی گئی جبکہ ان کی تدفین جیل روڈہدہ قبرستان میں کردی گئی نماز جنازہ میں صحافی برادری، سماجی حلقوں ، علاقے کے معززین سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ حاجی اخترمحمد بلوچستان ایکسپریس کے بانی ممبران میں سے تھے

اور زندگی کے آخری ایام تک وہ ڈیلی بلوچستان ایکسپریس سے وابستہ تھے۔ حاجی اخترمحمد بلوچستان ایکسپریس میں مختلف عہدوں پر فرائض انجام دیتے رہے جس میں رپورٹنگ، سب ایڈیٹنگ کاکام بھی خود کرتے تھے بلوچستان ایکسپریس میں اختر سینئر کے نام سے ان کی پہچان تھی ۔ حاجی اختر محمد بلوچستان ایکسپریس کے بانی لالاصدیق بلوچ کے دیرینہ صحافی ساتھی کے ساتھ ایک اچھے دوست بھی تھے۔ مرحوم حاجی نوروز خان کے فرزند ، نورمحمد ، صالح محمد ، علی محمد ، جان محمد سعید محمد کے بھائی سہیل اختراور عبداللہ اختر کے والد تھے، انکی فاتحہ خوانی انکے رہائش گاہ ٹی اینڈ ٹی کالونی سرکلر روڈ پر جاری ہے۔