|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2021

تربت:  نزرآباد میں مبینہ ایرانی ڈرون طیارے سے راکٹ فائر، مسجد، کھجور کے باغ اور ایک گھر کو نقصان پہنچا۔ اطلاع کے مطابق گزشتہ شب سحری سے قبل تحصیل تمپ کے علاقہ نزرآباد میں مبینہ ایرانی ڈرون طیارے کی طرف سے تین راکٹ فائر کیے گئے جن میں دو آبادی کے اندر جبکہ تیسرا نخلستان میں گرا، راکٹ گرنے سے جامع مسجد نزرآباد کی چاردیواری اور وضوخانہ کو نقصان پہنچا جبکہ ایک راکٹ غلام نبی نامی شخص کے گھر صحن میں گرگیا ۔

جس سے ان کے گھر کو جزوی نقصان پہنچا اسی طرح تیسرا گولہ قریبی نخلستان میں گرا جس سے کھجور اور آم کے درختوں کو نقصان ہوا۔بعد ازاں تحصیلدار تمپ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جہاں پہ راکٹ کے تین خول ملے۔عینی شاہدین کے مطابق ڈرون کیمرے بھی زیر استعمال لائے گئے تھے مقامی آبادی پر داغے گئے 2 راکٹ عید گاہ کے قریب مسجد کے قریب گرے مسجد دیوار، وضوخانہ، پانی کا ٹینکی پائپ اور بجلی کی تاروں کو شدید نقصان پہنچا،2 راکٹ قریبی غلام نبی ولد سول محمد گھرکے صحن 15 فٹ کے فاصلہ پر گر گئے صحن میں سوئے بزرگ مرد خواتین اور بچے بال بال بچ گئے تھے قریب کے کجھور درخت اور آم کے درخت شدید متا ثرہوئے۔