|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2021

قلات:  انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمدطاہررائے نے کہاہے کہ پولیس عوام کافرض ہے کہ وہ جان ومال عزت آبرو کی تحفظ اورقانون کی عملداری کویقینی بنائے کروناوائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کوروکنے کے لیے اقدامات اور عوام میں شعوراجاگرکرنا ناگزیر ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پولیس لائن ہیڈکوارٹر قلات کا دورہ کے دوران آفیسران اورمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا قبل ازیں وہ شہدائے پولیس کے یادگار پرحاضری دی فاتحہ خوانی کی پھول چڑھائے اس کے بعد آرٹی سی قلات کا بھی دورہ کیا۔

ان کے ہمراہ ڈی آئی جی قلات رینج جاوید اوڈھو، ایس پی قلات عبدالرؤف بڑیچ، پرنسپل آر ٹی سی قلات عبدالعزیز سرپرہ ودیگر آفیسران تھے انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی بھی پولیس کاعوام کے ساتھ تعلقات اوررویہ خوشگوارہوتو قانون کی عملداری اورجرائم میں کمی لائی جاسکتی ہے اس لیے پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں اوردیگرجرائم میں ملوث عناصر اورگروہوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے ہر وقت ہر ممکن کوشش جاری رکھیں اورعوام الناس ،معززسفید پوش شہریوں سے بہتر سلوک کریں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھ جائے ۔

انہوں نے کہا کہ عام کی جان ومال کی تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور حالیہ کرونا وائر س کیپھیلاؤ کی تدار ک کے لیے بھی پولیس کو عوام الناس میں شعور آگائی پھیلانے کے لیے مثبت کرداراداکرنا ہوگا تاکہ کرونا ایس او پیز اورسماجی فاصلوں پرمکمل طورپرعمل ہوسکے کیونکہ دنیا میں کرونا کی تیسرے لہر خطرناک تباہی پھیلا رہی ہے اس سے خود کو اوراپنے ملک ومعاشرے کو بچانے کے لیے ایس اوپیر پرعمل کرنا چاہیے اس موقع پر ایس پی قلات عبدالرؤف بڑیچ نے قلات پولیس کی درپیش مسائل سے آگاہ کیا اورآئی جی پولیس بلوچستان انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کی۔