|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2021

مستونگ:  ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر (ریٹائرڈ) محمدالیاس کبزئی کی سربرائی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی اور اہم کاروائی، کامیاب کاروائی میں روڈ پر ڈکیتی کے کوشش کے دوران 8 مسلح ڈاکووں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے بھاری تعداد اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر ریٹائرڈ محمدالیاس کبزئی کی سربرائی میں ضلعی انتظامیہ نے مستونگ کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروئیوں کا آغاز کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر رٹاٹرڈ محمدالیاس کبزئی کے سربرائی میں اسسٹنٹ کمشنر مستونگ انجینئر عائشہ زہری تحصیلدار محمداکرم حریفال ایس ایچ او سٹی پولیس تھانہ محمدیونس محمدشہی و دیگر لیویز اور پولیس فورسز کے آفیسران نے بھاری نفری کے ہمراہ رات گئے کنڈ میسوری کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے روڈ پر ڈکیتی کرنے والا اہم گروہ کے 8 ارکان کو گرفتار کرلیا اور ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوفیں پسٹلز موبائل فونز و دیگر چیزیں برآمد کرکے سٹی تھانہ منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

کاروائی میں گرفتار ملزمان میں مختلف جرائم میں ملوث جرائم پیشہ گروہ کے اہم کارندے شامل ہیں،جو روڈ ڈکیتوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر ریٹائرڈ محمدالیاس کبزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مستونگ کو امن کا گہوارہ بنانے اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئیکار لائے جارہیہیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی اور لاپروائی برداشت نہیں کرینگے۔مستونگ میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے عناصر کو کسی صورت میں بھی نہیں بخشا جائے گا علاقے سے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کا تہیہ کر رکھاہیں۔