کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی اور اسپیکربلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ، وزیراعلی کا اسپیکر کو شکایات سے ایک بھرا خط ارساں کیا گیا جس میں انہوں نے اسمبلی اجلاسوں میں قوائد کے خلاف اپوزیشن کو زیادہ وقت دینے اور حکومتی بینچوں کے ارکان سے امتیازی سلوک روا رکھنے پر شکایت کی ۔
وزیراعلی نے خط میں کہا کہ دیکر صوبوں کی اسمبلوں کے رولز اور قوائد کو مدنظر رکھا جائے اور انہوں نے اسپیکربلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو کو تجویز دی ہے کہ حکومتی ارکان کے اسمبلی کی کاروائی کے حوالے سے تحفظات ہیں انہیں دور کیاجائے اور اسپیکر حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو مساوی وقت دیا کریں۔وزیراعلی جام کمال خان عالیانی نے کہا کہ اسمبلی میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کا بھی ایس نو جائزہ لیا جائے اور اپوزیشن کی مرضی کے مطابق ایوان کی کارروائی کو نہ چلایا جائے۔