|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2021

ژوب :  آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر اجمل اعوان کی قیادت می شہر میں امن و امان ، منشیات ، اشیاء خو ردونوش اور ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما جمال لالا اے این پی کے ضلعی صدر انور لالا جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حضرت گل صاحب جمعیت نظریاتی کے رہنما مولانا عبد الحمید مردانزئی نے خطاب کی۔ سیکریٹری کے فرائض باران کلیوال نے ادا کیے۔مظاہرے میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نصیب اللّٰہ اور انتظامیہ کی کاروائی کو خوش آئند قرار دیا۔

اور ضلعی انتظامیہ سے منشیات میڈیکل سٹوروں پر دو نمبر ادویات مضر صحت خوردونوش اشیاء کے خلاف کارروائی کرنے اور گاڑیوں کے کالے شیشے صاف کرنے اور شہر میں چوری اور ڈکیتی کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل کی گئی۔ قانونی کاروائی کی حد تک ہم سب انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے خبر دار کیا کہ ملاوٹ کرنے والے کی پشت پناہی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ملاوٹ کرنے والے مافیاں اپنے حرکتوں سے باز رہے ورنہ آئندہ جلسے میں باقاعدہ اسکا نام اسٹیج پر لیا جائیگا دکانداران اپنی من مانی چھوڑ دے مقررین نے حادثات کے روک تھام کے لئے سیلیازہ روڈ پر پولیس ناکہ لگانے اور عید کے دنوں میں تمام پکنک پوائنٹ پر پابندی لگانے کی بھی قرار پیش کی۔