سائبر حملے سے متاثرہ امریکی پائپ لائن نیٹ ورک ایک ہفتے بعد بحال ہو گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پائپ لائن نیٹ ورک سے مارکیٹ میں تیل کی سپلائی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیٹ ورک کی مکمل بحالی میں وقت لگے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق کالونیل پائپ لائن نے گزشتہ جمعے کو سائبر حملے کے بعد آپریشن بند کر دیا تھا، 550 کلومیٹر طویل پائپ لائن نیٹ ورک ٹیکساس سے ایسٹ کوسٹ کو ایندھن فراہم کرتا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے الزام عائد کیا کہ پائپ لائن نیٹ ورک پر سائبر حملہ روس سے ہیکنگ گروپ نے کیا۔
دوسری جانب امریکی جریدے بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی نے ہیکرز کو 50 لاکھ ڈالر بطور بھتہ ادا کیے تاہم کمپنی کی جانب سے بھتہ دینے کے حوالے سے وضاحت دینے سے گریز کیا جا رہا ہے۔