|

وقتِ اشاعت :   May 16 – 2021

مچھ: بولان کی تفریحی مقام پیر غائب میں پکنک منانے کیلئے آنیوالے تین نوجوان گہرے پانی میں نہتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے انتظامیہ نے لاشیں نکال کر ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا تفصیلات کیمطابق بولان کی مقام تفریحی پیر غائب میں پکنک منانے کیلئے جانیوالے تین نوجوان نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے

تینوں نوجوان جاں بحق ہوگئے لیویز فورس نے مقامی افرادغوطہ خوروں کے مدد سے لاشیں نکال لی گئیں ایک نوجوان کی شناخت اسامہ جاوید ولد محمد جاوید عمر 28 سال اسد اللہ عمر 24 سال اور نجیب اللہ ولد رحمت اللہ سکنہ کوئٹہ کے نام سے کی گئی لیویز فورس نے ضابطے کی کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیا واضح رہے کہ عید کیدوران بولان پیر غائب پر عوام کی بڑی تعداد پکنک منانے آتی ہے اوراس دوران بعض منچلے گہرے پانی میں نہانے پر پابندی کے باوجود بھی احتیاطی تدابیر کا خیال نہیں رکھتے جس کے باعث اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں۔