خضدار : فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کے خلاف حکومت بلوچستان کی اپیل پر(فلسطینیوں) سے اظہار یکجہتی کے طور پر خضدار میں بھی احتجاجی ریلی کا انعقاد،ریلی میں سیاسی جماعتوں کے علاقائی قائدین،مختلف محکموں کے آفسران اور عوام الناس کی بڑی تعداد میں شرکت تفصیلات کے مطابق وزیر علیٰ بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی حکومت کی جانب سے پیر کے روز یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا،یوم یکجہتی فلسطین کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر خضدار کے آفس سے ایک ریلی نکالی گئی ۔
ریلی میں تحصیلدار خضدار شہزاد علی زہری،ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر سومار خان بلوچ،سینئر آفسر لوکل گورنمنٹ عبدالقیوم عمرانی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر خضدار رئیس تنویر احمد کردپریس کلب کے صدر منیر نور گرگناڑی،آل پارٹیزشہری ایکشن کمیٹی کے دونوں دھڑوں کے عہدیداران ماسٹر عبدالخالق غلامانی،بشیر احمد جتک،کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ماما عبدالرحیم خدرانی،نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹر ی اشرف علی مینگل،جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء مفتی جاوید احمد منصوری،ضلعی امیر مولانا محمد اسلم گزگی سمیت ایس ایچ او سٹی عبداللہ پندرانی،ایس ایچ او صدر عطاء اللہ جاموٹ سمیت مختلف محکموں کے ضلعی آفسران ملازمین اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
ریلی کے شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ڈاکخانہ چوک خضدار کے مقام پر پہنچنے جہاں جماعت اسلامی ضلع خضدار کے نائب امیر مولانا امان اللہ گزگی نے فلسطینی عوام کے حق میں اجتماعی دعا کروائی گئی اس موقع پر ریلی میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم بد ترین دہشت گردی ہے جس طرح بھارت کشمیر کے نہتے عوام کو اپنے مظالم کا شکار بن رہی ہے اسی ہزاربے گناہ زیادہ اسرائیل فلسطینی عوام پر بربریت کر رہی ہے۔
ایسی صورت میں تمام اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی یہ زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف یک زبان ہو کر جواب دیں اور جن جن اسلامی ممالک نے اسرائیل کی حیثیت کو تسلیم کیاہے وہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسرائیل سے قطع تعلق کریں یہ اسلامی جزبہ کا تقاضہ ہے اور انسانیت کا بھی تقاضا ہے ایسی صورتحال میں خاموشی اختیار کرنا اسرائیلی مظالم میں شریک ہونے کے مترادف ہے