|

وقتِ اشاعت :   May 18 – 2021

تربت:  بی ایس او کے چیئرمین ظریف رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے صوبائی وزیر نے سیاسی انتقام کی بنیاد پر میرے گھر پر فورسز بھیج کر چھاپہ لگوایا۔ بلوچی چادر و چار دیواری کی سنگین پامالی کی، گھر کے اندر توڑ پھوڑ اور خواتین و بچوں کو دہشت کا نشانہ بنایا اور تمام بلوچی روایات و اقدار کو روندتے ہوئے آئین و قانون کی بھی خلاف ورزی کی۔

صوبائی وزیر کی براہ راست حکم و پریشر کے اوپر بغیر ایف آئی آر اور قانونی جواز کے میرے گھر پر میجر محمد رحیم کی سربراہی میں لیویز کے اسپیشل فورس حملہ آور ہوئے۔ میرے بارہا استفسار و دریافت کرنے پر فورسز کا کہنا تھا کہ انہیں “اوپر” سے پریشر دیا جا رہا ہے کہ اس گھر میں دہشتگرد رہتے ہیں جوکہ مسلح ہیں اور ہم اسی بنیاد پر آئے ہیں۔ انکی متعصب اور انتقامی سیاست کی ہم نے ہمیشہ مخالفت کی ہے اور آگے بھی کرتے رہینگے۔

ظہور بلیدی اور اسکا خاندان گزشتہ 35 سالوں سے بلیدہ زامران کے حلقے سے اقتدار کی مسند پر براجمان ہیں۔ اور انہوں نے اپنے تمام سیاسی مخالفین کی اسی نوعیت کے انتقام کا نشانہ بنایا ہے۔ چھاپہ و گرفتاری سے آگے بڑھ کر انہوں نے اپنے مخالفین کو دن دیہاڑے قتل بھی کروائے ہیں جس میں علاقے کے معتبرین کی طویل فہرست شامل ہے۔ لیکن چونکہ یہ خاندان اقتدار کی مسند پر بیٹھے ہیں تو یہ قانون کی گرفت سے ہمیشہ آزاد رہے ہیں۔