|

وقتِ اشاعت :   May 19 – 2021

تربت:  ڈپٹی کمشنر کیچ حسین جان نے کہا ہے کہ تربت میں خسرہ کی وبا پر نوٹس لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں متاثرہ علاقہ کا دورہ کرنے کے علاوہ متاثرین کی خون کے سمپل لیے گئے ہیں، ہر حال میں عوام کے جانوں کی تحفظ یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی این پی عوامی کے مرکزی رہنما میر صادق تاجر سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر کیچ نے خسرہ وبا کے حوالے سے میڈیا میں شائع رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے شاہ آباد آسکانی کا دورہ کیا اور متاثرین سے جاکر ملاقات کی، انہوں نے میر صادق تاجر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ وبا کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت کو الرٹ کردیا گیا، محکمہ صحت کی ایک ٹیم نے پہلے ہی وہاں کا دورہ کیا ہے اور متاثرین کی جون کے سمپل حاصل کیے ہیں جبکہ لوگوں کو اس وبا سے فوری ریلیف پہنچانے کے علاوہ وبا کا پھیلاؤ روکنے اور اس کے خاتمے کے لیے ہر ممکن ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس علاقے میں صورتحال بالکل نارمل ہے اور ہنگامی نوعیت نہیں ہے لیکن. پھر بھی محکمہ صحت مکمل طور پر الرٹ ہے۔