|

وقتِ اشاعت :   May 20 – 2021

تربت:  ایف سی کمانڈنٹ بلیدہ سے بارڈر ٹریڈ یونین کے ممبران کی ملاقات، ایف سی کیمپ بلیدہ میں تربت، ناگ، زامران اور بلیدہ سے تعلق رکھنے والیبارڈرٹریڈ یونین کے وفد نے یونین کے صدر اسلم شمبے زائی اور جنرل سیکرٹری گلزار دوست کی سربراہی میں کمانڈنٹ بلیدہ سے ملاقات کی۔ وفد نے بارڈر کے مسائل کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی – ان کا کہنا تھا کہ مکران کے لوگوں کے لیے ایک عبدوئی بارڈر کھلا ہوا ہے، ایف سی کمانڈنٹ نے وفد کو یقین دلایا کہ ایف سی بلوچستان آ پ کے روزگار کے سلسلے میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرے گی۔

کل سیہم سوراب ریکو پوسٹ پر E ٹیگ لگانا شروع کریں گے۔ گاڑی میں سٹکر لگائیں گے جو الیکٹرانک مشین میں ریڈ ایبل ہو گا۔ گاڑی کی کراسنگ کے ساتھ ہی ڈرائیور حضرات کو ان کے موبائل نمبر پر اگلی باری کا میسیج بھی آ جائے گا۔ اس سے گاڑیوں کو دی جانے والی پرچی اور ٹوکن والا سلسلہ ختم ہو جائے گا۔ہر گاڑی اپنی باری والے دن بارڈر کی طرف جائے گی۔ وفد نے کمانڈنٹ بلیدہ سے درخواست کی کہ تربت والی گاڑیوں کی ٹییکنگ اگر تربت میں کی جائے تو بہت بہتر ہو گا۔کمانڈنٹ بلیدہ کا کہنا تھا کچھ زمہ داریاں ٹریڈ یونین کی بھی بنتی ہیں کہ آ پ لوگ ڈرائیور حضرات کو بتائیں کہ راستے میں ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔ملک دشمن عناصر کی نشاندھی کریں۔ ملاقات کے بعد بارڈر ٹریڈ یونین کیوفد کو بٹ ہسپتال کا وزٹ کرایا گیا۔

جس کو ایف سی بلوچستان کے تعاون سے ریپئرنگ اور رینوویش کر کے بلیدہ کی عوام کے لیے ایف سی کی طرف سے فری ادویات کی فراہمی اور میڈیکل کی سہولت مہیا کی جارہی ہے۔جس پر یونین کے ممبران نے ایف سی کے عوام دوست فلاحی کاموں کی تعریف کی۔وفد نے ایف سی بلیدہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بارڈر سے متعلق مسائل اور تجاویز کھلے دل سے سنیں۔اور ان کے حل کا یقین دلایا۔ وفد نے علاقے کے امن وامان کے لیے کمانڈنٹ بلیدہ کو اپنے بھرپور تعاون کابھی یقین دلایا۔