|

وقتِ اشاعت :   May 20 – 2021

تربت: نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل جان محمدبلیدی نے کہاہے کہ نہ صرف کیچ مکران بلکہ بلوچستان بھرمیں پارٹی تیزی سے فعال ومنظم ہورہی ہے، اگلا دورنیشنل پارٹی کاہے، بلوچستان میں ڈاکٹرمالک بلوچ کے پائے کا لیڈرنہیں ہے جو ایک وسیع سوچ اور قومی فکرکے ساتھ بلوچ وبلوچستان کو بہتر وخوشحال مستقبل کی جانب گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتاہو، 23مئی کاگرینڈ شمولیتی پروگرام وریلی مکران کی سیاست میں مثبت تبدیلی کاپیش خیمہ ہوگا، کارکنان کے جذبے کو داد دیتاہوں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے آبسر کہدہ یوسف محلہ میں نیشنل پارٹی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری ولی جان نعیم زامرانی کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر نیشنل پارٹی کی مرکزی، صوبائی ومقامی قیادت کے اعزازمیں دئیے گئے ٹی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ٹی پارٹی میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹرکہدہ اکرم دشتی، واجہ ابوالحسن بلوچ، نثار احمدبزنجو، ضلعی صدرمشکور انوربلوچ، محمدجان دشتی، ضلعی جنرل سیکرٹری فضل کریم بلوچ، رجب یاسین،تحصیل آبسرکے صدر اقبال بلوچ، جنرل سیکرٹری احسان درازئی، تحصیل تربت کے صدر یونس جاوید، سیٹھ حاجی غلام یاسین بلوچ، واحد بوہیر، سبزل خان کولواہی۔

ٹھیکیدار اخترابابکر، ڈاکٹرمحمدانور، واجہ گل محمد، رحمدل ساجدی، داؤد بلوچ، حمل داؤد، بی ایس اوپجارکے مرکزی سنیئر وائس چیئرمین بوہیر صالح، نوید تاج بلوچ سمیت کارکنان اور علاقہ کے لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی،ٹی پارٹی کے دوران ماسٹرنصیر احمد اورمحمد اقبال نے نیشنل پارٹی کے پروگرام سے اتفاق کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا،نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہاکہ پارٹی کارکنان میں ایک بارپھر پرانا جذبہ ابھررہاہے اور کارکنان پارٹی فعالیت کیلئے پرعزم ہیں یہی وجہ ہے کہ پارٹی میں شمولیت کا ایک سیریز شروع ہورہاہے انہوں نے کہاکہ عوام اب اس حقیقت کو جان چکے ہیں کہ بلوچستان میں اگرکوئی پارٹی ہے ۔

جو بلوچستان کو بحرانوں وچیلنجز سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہ پر ڈال سکتاہے تووہ نیشنل پارٹی ہے، نیشنل پارٹی کی قیادت ڈاکٹرمالک بلوچ جیسے زیرک سیاستدان کے ہاتھ میں ہے ڈاکٹرمالک بلوچ غیرمعمولی انسان ہیں جنہوں نے اپنی سیاسی بصیرت اور دوربین نگاہوں مختصر سی دور وزارت اعلیٰ میں سلگتے بلوچستان کو امن وآشتی کے راستے پر ڈال دیا، تربت سوراب شاہراہ کومکمل کرایا جس کی بدولت آج تربت کوئٹہ محض 8سے 10گھنٹے کا سفر رہ گیاہے،گوادرکے پانی کامسئلہ حل کرایا، تربت کانقشہ تبدیل کیا، انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرمالک بلوچ بلوچستان اورقوم کی ضرورت ہیں،2018ء میں جوکچھ الیکشن کے نام پرہوا وہ الیکشن نہ تھے ۔

جس کے نتائج بھی آج سب کے سامنے ہیں انہوں نے کہاکہ 23مئی کے گرینڈ شمولیتی جلسہ عام کے سلسلے میں کارکنان ایک نئے عزم کے ساتھ جدوجہد کررہے ہیں تربت شہرکو فینافلیکس اور جھنڈوں سے سجایا جارہاہے،نیشنل پارٹی بہت جلد بلوچستان کی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹرکہدہ اکرم دشتی نے کہاکہ بلوچستان وسائل سے مالا مال سرزمین ہے مگر سب سے بدحال صوبہ بھی ہے کیونکہ ہردورمیں بلوچستان کے وسائل کولوٹا گیا ہے قومی مسائل کے حل کیلئے نیشنل پارٹی کومضبوط بنانا ہوگا، بلوچستان ہردورمیں سردار، سرمایہ دار اورمیر ونواب کے ہاتھ میں رہاہے مگراب بلوچ قوم نے اپنی قیادت کیلئے عام بلوچ سیاسی کارکنان کو آگے لارہاہے نیشنل پارٹی بلوچ کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے، نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے صدرمشکور انوربلوچ نے کہاکہ کسی بھی سماج کی ترقی کیلئے سیاست کابنیادی کردار ہوتاہے۔

بلوچ قومی مفادات کے تحفظ کیلئے بلوچ قوم کو نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پرمتحدہونا ہوگا،مافیاز کے خاتمہ کیلئے سیاسی اداروں کی مضبوطی ضروری ہے انہوں نے کہاکہ جو لوگ آج مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اقتدار کے دنوں میں پارٹی ان کو پہلی ترجیح دے گی، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما واجہ ابوالحسن نے کہاکہ آبسر ہردورمیں نیشنل پارٹی کیلئے مشکل علاقہ رہاہے مگر اب کارکنان کی محنت اور عزم کو دیکھ کر محسوس ہوتاہے کہ آبسر نیشنل پارٹی کاقلعہ بن جائے گا،نیشنل پارٹی کے سنیئررہنما نثار احمدبزنجو نے کہاکہ نیشنل پارٹی ایک روایتی پارٹی نہیں بلکہ نظریاتی وفکری پارٹی ہے اوریہ فکر نئی نہیں ہے۔

بلکہ1921ء سے بلوچ قوم اسی فکر کے تحت جدوجہد کرتی آرہی ہے، بی ایس اوپجارکے مرکزی سنیئر وائس چیئرمین بوہیر صالح نے کہاکہ نیشنل پارٹی کا وڑن بلوچ قوم میں سرایت کرتی جارہی ہے بلوچ کو مستقبل کے چیلنجز سے اگرکوئی پارٹی نکال سکتی ہے تووہ نیشنل پارٹی ہے شعوری سیاسی جدوجہد ہماری ضرورت بن چکی ہے وگرنہ آئندہ دور بلوچ کیلئے انتہائی خطرناک ہوگا، پروگرام سے نیشنل پارٹی تحصیل تربت کے صدریونس جاوید، سیٹھ حاجی غلام یاسین، تحصیل آبسرکے صدر اقبال بلوچ نے بھی خطاب کیاجبکہ آبسرکے جنرل سیکرٹری احسان درازئی نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے، آخرمیں نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے انفارمیشن سیکرٹری ولی جان نعیم زامرانی اورمحمدنعیم زامرانی نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا۔