کوئٹہ: کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری، ہسپتال میں ساڑھے تین ہزار سے زیادہ لوگوں کو اب تک ویکسین لگائی جاچکی ہے تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کورونا ویکسی نیشن کے لئے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں بغیر کسی تعطیل کے چوبیس گھنٹے لوگوں کو ویکسینیشن کی جارہی ہے۔
ہسپتال کے ریکارڈ کے مطابق اب تک ساڑھے تین ہزار سے زائد 40 سال سے اوپر اور اس سے نیچے عمر کو لوگوں کو ویکسینیشن کی گئی ہے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل نے ہسپتال کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کی سہولت کے لئے ہسپتال کے عملے کو پابند کیا گیا ہے کہ ویکسی نیشن کرانے والے لوگوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے انہوں بتایا کہ ہسپتال کے پاس کورونا کی وباء سے بچاؤ کے لئے ویکسین کی فی الحال کمی نہیں لوگوں کی بڑی تعداد ہسپتال آرہی ہے ہسپتال میں عملہ چوبیس گھنٹے عوامی خدمت کے لئے موجود رہتا ہے۔