|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2021

ژوب: پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع ژوب کا اجلاس شیخ جانان ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں پا کستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما وسابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل مہمان خصوصی تھے انھوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اب ملک کے ہر شہری کا بیانیہ بن چکا ہے موجود سلیکٹڈ حکومت ناکام اور نااہل کا ٹولہ ہے اور ملک کے تمام ادارے تباہی کے دھانے پر کھڑے ہیں عوام کا جینا محال ہو چکا ہے اور مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔

اور عوام کو روزگار دینے کی بجاے ان سے روز گار چھین لیا گیا ہے۔ ضلعی صدر اجمل اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وٹس ایپ پر بننے والی حکومت اور اس کے وزراء نااہل اور نالائقوں کا ٹولہ ہے ژوب میں مبینہ طور ہر ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے گئے ہیں اور اقربا پروری اور سیاسی رشوت دی جارہی ہے ژوب کے محکموں کو تباہی کردیا گیا ہے اور زکواہ جیسے محکمے کو بھی مبینہ کرپشن کے لئے استعمال کیا جارہے اور لیویز فورس کی گاڑی زکواۃ چیئرمین کو دی گئی ہے۔

اور سرکاری گاڑیاں پرائیویٹ لوگ استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ژوب انتظامیہ مکمل طور ناکام ہو چکی ہے اور اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہونے کے بعد ڈی سی ژوب کو ژوب سے ٹرانسفر کرالینا چاہیے۔ اس موقع پر بلوچستان مارکیٹ کمیٹی کے صدر شیخ حیات خان مندوخیل، ملک مولاداد ونئی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری مفتی عبداللہ جان، باز خان لالا، ملک مولاداد ونئی، ایڈوکیٹ صمد خان مندوخیل، مولوی صوبہ خان سدوزئی ناصر و دیگر نے بھی خطاب کیا اور مسلم لیگ( ن )کو ژوب میں مزید فعال اور متحرک کریں گے۔