|

وقتِ اشاعت :   May 24 – 2021

سبی: بختیار آباد قومی شاہراہ پر تیز ررفتار کار نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردلی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت3 افراد جان بحق ہو گئے ہیں جن کی نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بختیار آباد کے قریب شیخو پور سے کوئٹہ جانے والی کار نے مچھ سے ڈیرہ مراد جانے والی موٹر سائیکل کو تیزرفتاری کے باعث ٹکر مار ڈالی .

جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ضلع بولان کے علاقہ مچ کے رہائیشی صاحب خان ، شمش علی اور (آ) نامی خاتون شدید ذخمی ہوگئی جس کو فوری طور پر نیشنل ہائی وے پولیس اور لیویز فورس کی گاڑیوں میں بی ایچ کیوبختیار آبادطبی امداد کے لئے لے جایاگیا تاہم ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تین افراد جان بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا مزید تحقیقات بختیار آباد لیویز نے شروع کردی ۔