خضدار : خضدار کے تحصیل وڈھ میں خسرہ کی وبا بے قابو ہو گیاتین معصوم جانیں ضائع ہوگئیں معصوم بھائی اور اس کی دو معصوم بہنیں د م توڑ گئیں ایک ہی گھر سے تین بچوں کی نعشیں اٹھنے کی وجہ سے علاقہ میں رقت آمیز مناظر والدین غم سے نڈہال تفصیلات کے مطابق تحصیل وڈھ کے علاقہ پلی ماس میں خسرہ کی خطرناک وبا پھو ٹ جانے کی وجہ سے ایک ہی والدین کے تین پھول مرجھا گئے۔
ڈہائی سالہ گل بہار، ڈیڑھ سالہ بی بی طیبہ اورایک سالہ بی بی شہور ولد ساول خان قوم گمشاد زئی مینگل خسرہ کی وجہ سے والدین کو داغ مفارقت دی گئیں جبکہ علاقہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پلی ماس اور قرب و جوار کے علاقوں میں درجنوں دیگر بچے اس وبا سے متائثر ہیں دراثنا اسسٹنٹ کمشنر وڈھ رحمت اللہ نے خضدار کے صحافیوں کو بتایا کہ علاقہ کے لئے میڈیکل ٹیم روانہ کردی گئی جو متائثر علاقہ میں پہنچ گیا ہے اور اب صورت حال کنٹرول میں آگئی ہے تاہم وبا کے مکمل کنڑول ہونے تک میڈیکل ٹیم وہاں رہیگی جبکہ زیادہ متائثر بچوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کرنے کی انتظامات بھی کردئے گئے ہیں۔