تربت: ضلع کیچ کے سب تحصیل بل نگور میں تباہ کْن بارش ، ژالہ باری ، اور طوفانی و تیز ہواؤں نے تباھی مچادی۔ باغات ، مکانات اور مساجد میں لگے لاکھوں روپوں کا سولر سسٹْم ھوا بْرد ھوکر تباہ ہوگئے ، سینکڑوں مکانات ، چھاپڑے اور چار دیواریاں گرگئے۔
کجھور ، آم ، چکو ، اور دیگر قیمتی اور فصل دینے والے درخت جڑ سے اْکھڑ کر گر گئے۔ اھلِ علاقہ اور زمینداروں کو لاکھوں روپے نْقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ علاقہ مکین اور زمینداروں نے علاقہ ایم پی اے لالہ رشید اور حکومتِ بلوچستان سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ھیکہ علاقہ بل نگور کو آفت زدہ قرار دیکر زمینداروں اور علاقہ مکین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔