خضدار: خضدار پولیس کی مختصرمدت میں سنگین جرائم میں ملوث مطلوب ملزمان کی گرفتاری منشیات کی روک تھام کراچی اور اندرون سندھ میں بنک ڈکیتی اور رہزنی کے متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم سمیت ایک درجن سے زائد گینگ کی صورت میں کام کرنے والے چور ڈاکو ں اور رہزن گرفتا رڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس قلات رینج خضدار جاوید اختر اوڈھو کی پریس کانفرنس کے دوران بات چیت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جاوید اختر اوڈوھو نے خضدار میںایس ایس پی خضدار ارباب امجد علی کانسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے کہا کہ ترقی اور امن کا بہت قریبی تعلق ہے جہاں امن ہوگا وہاں ترقی ہوگی۔
امن کے بغیر ترقی کا تصور بھی ناممکن ہے پولیس فورس کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے پورے صوبے کی اہمیت اپنی جگہ لیکن قلات ڈویژن بالخصوص خضدار کی اپنی انفرادی اہمیت ہے یہ طویل قومی شاہراہ اور سی پیک سے جڑی شاہراہیں قومی اہمیت کی بڑے ادارے اس علاقے کی نمایاں شناخت ہیں یہاں کے لوگ بھی پیار و محبت کرنے والے اور محب وطن ہیں صوبے کی پسماندگی کو دیکھتے ہوئے نئے عزم کے ساتھ اس علاقے کی ترقی پر وفاقی اور صوبائی حکومت خصوصی توجہ دے رہے ہیں اس لئے امن و امان کی فضا کو مزید بہتر کرنے پر آئی جی پولیس بلوچستان کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ہماری پویس فورس بھی شب و روز محنت کرہی ہیں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس قلات رینج بمقام خضدارنے کہا کہ ضلع خضدار میں ایک ماہ کے دوران ایس ایس پی خضدارکی نگرانی میںخضدار پولیس نے جو کارروائیاں کی ہیں میں انہیں مبارکباد پیش کرتاہوں۔
جن بدنام زمانہ چوروں ڈاکووں اور رہزنوں کو نہ صرف گرفتار کیا ہے بلکہ ان سے مسروقہ سامان اسلحہ بھی بر آمد کرنے سے نہ صرف خضدار کے عوام سکھ کا سانس لیں گے بلکہ اندرون سندھ اور کراچی کے شہری بھی ان جرائم پیشہ عناصر کے شر سے محفوظ ہونگے ڈی آجی قلات رینج نے ضلع خضدار پولیس کی کارکردگی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت خضدار سٹی تھانہ خضدار صدر تھانہ اور نال تھانہ کے ایس ایچ اوز نے ایک مہینے کے اندر جو اقدامات اٹھائے ہیں یقینا علاقے میں بد امنی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوگی انہوں نے کہا کہ پورے قلات ڈویژن میں جرائم پیشہ افراد کو منتقی انجام تک پہنچانے مفرور اور اشتہاریوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے ایک مہم کا باقائدہ آغاز کیا گیا ہے۔
ایک مہینے کے اندر خضدار سٹی تھانہ صدر تھانہ اور نال تھانہ کے ایس ایچ اوز نے سنگین مقدمات میں مطلوب آٹھ اشتہاری ملزمان چونسٹھ مفروران ان کو ملاکے بہتر بنتے ہیں کی مختصر مدت میں گرفتاری یقینا پولیس کے لئے باعث اعزاز ہے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس جاوید عالم اوڈھو نے پریس کانفرنس کے دران کہا کہ خضدار پولیس اپنے ٹیم لیڈر ایس ایس پی خضدار کی نگرانی میں نہایت خطر ناک ملزمان جو سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب بھی تھے اورچوری ڈکیتی اور رہزنی کے واقعات میں گینگ کی صورت میں کام کرتے تھے کو گرفتار کرکے تفتیش کررہی ہے یہ لوگ خضدار شہر میں رات اور دن میں وارداتیں کرتے تھے موٹر سائیکلوں کی چوری رہنزنی دوکانوں میں نقب زنی ااور اسلحہ کی زور پر ڈکیتیاں کرنے کی وارداتیں ہوا کرتی تھیں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ان جرائم میں نہ صرف کمی آئی ہے۔
بلکہ ان تمام واردوں کے ملزمان گرفتار بھی ہوئے ہیں علاوہ ازیں یہی لوگ کراچی میں بھی بڑے بڑے واقعات میں ان کا براہ راست تعلق تھا ان ملزمان سے کا تعلق بین الصوبائی گروہ سے بھی ہے ان میںایک خطرناک ملزم ظفر عرف چنگاری کراچی میں مختلف جرائم بنک ڈکیتی گاڑیوں اور موٹر سائکلوں کے چھیننے اور چوریوں میں ملوث ہے جس کو خضدار پولیس تحقیقات کے بعد کراچی پولیس کے حوالے کیا جائے گا ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس خضدار جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی خضدار ارباب امجد اور انکی ٹیم میں شامل ڈی ایس پی سکندر جمالی ایس ایچ او صدر عطا اء للہ جاموٹ ایس ایچ او سٹی عبداللہ پندرانی عبدالحق نوتانی اور دیگر افسران و اہلکاران مبارکباد کے مستحق ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جو پولیس آفیسر یا اہلکار اپنے کام میں دیانتداری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرے گا انہیں تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا اور اگر کسی نے فرائض میں کوتاہی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی انہوں نے ایس ایچ او صدر عطا ء اللہ جاموٹ ایس ایچ او سٹی عبداللہ پندرانی اور سی آئی اے انچارج عبدالحق نوتانی کو نمایاں کام کرنے پر تعریفی سرٹیفیکیٹس بھی دیئے ڈی آئی جی عوام الناس کے نا م اپنے پیغام میں کہا کہ آپ پولیس کے ساتھ عاون کریں انشاء اللہ ہم پورے علاقے خصوصا خضدار میں مثالی امن قائم کرینگے ۔