پنجگور: پنجگور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا اجلاس سابق چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں نیشنل پارٹی کے صوبائی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی پھلین بلوچ بی این پی مینگل کے ضلعی صدر کفایت اللہ بلوچ جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی جنرل سکریٹری حاجی عبدالعزیز جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ صفی اللہ سابق امیر مولانا نورمحمد مدنی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر اغا شاہ حسین انجمن تاجران کمیٹی کے صدر حاجی خلیل احمد دہانی اور دیگر موجود تھے
اجلاس کے دوران متفقہ طور پر بی این پی مینگل کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری میر نذیر احمد کوچئرمین مقررکیاگیا جبکہ مسلم لیگ ن کے ڈویڑنل صدر اشرف ساگر وائس چیرمین ہوگئے نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما الطاف حسین سکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حافظ صفی اللہ سکریٹری مالیات مقرر ہوگئے پنجگور کومختلف جہتی مسائل کا سامنا ہے اور جن مشکلات میں رہ کر شہری ایکشن کمیٹی نے ماضی میں پنجگورکے مسائل پر یکسانیت پیدا کرکے عوام کی ترجمانی کی وہ قابل تعریف ہے خصوصا حافظ محمد اعظم بلوچ نے اہم کرداراداکیا
انہوں نے کہا کہ امن وامان کے مسئلے پر بہترین حکمت عملی کے تحت کام کیا بی این پی مینگل کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری میر نذیراحمد نے کہا کہ جو ذمہ داری بی این پی کو تفویض کی گئی ہے ہماری حتی الوسع کوشش ہوگی کہ ہم شہری ایکشن کمیٹی میں شامل ساتھیوں کے اعتماد اور توقعات پر پورا اتر سکوں اور عوام کے جائز مسائل پر تعمیری سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں مسائل زیادہ ہیں ہم اس وقت سیاست کے قابل رہیں گے جب ہمارے گھربار عزتیں اور کاروبار محفوظ ہوگا پنجگور کاروباری لوگ اس وقت بدترین حالات کا شکار ہیں بارڈر پر کاروباری لوگ پیسہ بھی دیتے ہیں اس کے باوجود ان کاعزت نفس مجروح کیاجاتاہے
انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کا کردار پنجگور کے مسائل پر زیرو ہے اور وہ لینڈ مافیا کا کردار ادا کررہی ہے مسلح جہتوں کے خلاف اور بارڈر پرکاروباری لوگوں کو درپیش مسائل ومشکلات پر واضح حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے اور جب ہم سب ملکر کام کریں گے تو پنجگور امن اور بھائی چارے کی طرف لوٹ ائے گا انہوں نے کہا کہ بارڈر پنجگور کے عوام کے لیے زیست کا مسئلہ ہے اس کے ذریعے ہمارے لوگوں کے گھروں کے چولہے چل رہے ہیں جب اس پر سختیاں ہونگی اور لوگوں کا عزت نفس مجروح کیا جاتا رہے گا تو ہم کس خاموش رہ سکتے ہیں شہری ایکشن کمیٹی بارڈر کے مسئلے ہر گز خاموش نہیں رہے گا اور ہمارا اولین ترجیح ہے اور ایکشن کمیٹی یہ سمجھتی ہے کہ بارڈر کے مسئلے پر ہمارے لوگوں کو جان بوجھ کرتذلیل کا نشانہ بنایا جارہا ہے
ٹوکن کے لیے لوگ کئی دنوں تک دھوپ میں اپنی بھاری کا انتظار کرتے ہیں اس کے باوجود ان کی مشکلات کا کسی کو احساس نہیں ہے حکومت کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے لوگوں کے لیے اسانیاں پیداکرے ٹوکن کے نام پر انسانیت کو ازمائش میں ڈال دیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ شہری ایکشن کمیٹی پنجگور اور بارڈر کے مسائل پر ایف سی اور ڈپٹی کمشنر سے جلد ملاقات کرے گا اور عوام کے مسائل خدشات اور تحفظات سے انھیں اگاہ کیا جائے گا ہمارا جو موقف پہلے تھا اب اسی کو لیکر چلیں گے کیونکہ ہم شہری ایکشن کمیٹی کا قیام عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ لایا گیا تھا۔