مستونگ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار)کے زیراہتمام شہید کامریڈ منظور بلوچ کی چھٹی برسی کے مناسبت سے تعزیتی ریفرنس نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقدہوا۔جس کے مہمان خاص بی ایس او پجار کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ جبکہ اعزازی مہمان خاص نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کی ممبر وضلعی صدر نواز بلوچ اور بی ایس او پجارکے مرکزی کمیٹی کیممبرظفراقبال بلوچ تھے تعزیتی ریفرنس سے زونل آرگنائزر شکیل بلوچ ضلعی سینئیر نائب صدر حاجی نذیر احمد سرپرہ سنئیر رہنماء میر سکندر خان ملازئی رئیس ناصر بلوچ نثار بلوچ شکیل بلوچ رئیس ناصر سارنگزئی نصیب بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ۔
شہیدکامریڈ منظوربلوچ کیحالات زندگی اور اسکی سیاسی و نظریاتی اور فکری عمل جہدوجہد پر ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ شہید کامریڈ منظور بلوچ ایک زیرک سیاسی رہنماء تھے وہ بلوچ قومی جہد وجہد میں ایک مخلص جہدکار کے حیثیت سے بلوچ قومی کاز کو آگئے لے جانے میں بلوچ نوجوانوں کی شعوری اور فکری جہدوجہد میں نوجوانوں کی نشوونما کرتے رہے اور آخری سانس تک پختہ سیاسی کمنمنٹ کے ساتھ بلوچ سائل وسائل کے دفاع کرتے رہے۔ شہید قومی جذبہ سے سرشار قومی رہنماء تھے شہید کے خدمات رہتی دنیا تک بلوچ نوجوانوں کی دلوں میں زندہ و جاوید رہینگے۔
انھوں نے کہا کہ شہید اپنے سیاست کی ابتداء بی ایس او پجار سے شروع کی اور آخر دم تک بلوچ اسٹوڈنٹس اور غریب عوام کیخدمات اپنے فرائض سمجھ کر سرانجام دی انہوں نے کہا کہ عملی اور جسمانی طور پر شہید کامریڈ منظور بلوچ ہم سے جدا ہوگئے مگر انکی سوچ وفکر جہدوجہد اور سیاسی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہے شہید کے سیاسی اور سماجی خدامات پر انھیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لینگے ۔