کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صحافی عبدالواحد رئیسانی کے قاتلوں کی گرفتاری اور حکومت کی جانب سے اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق توجہ دلاؤنوٹس آج پیش کی جائیگی۔
بلوچستان اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں بی این پی کی رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں فائرنگ سے شہید ہونے والے کوئٹہ کے صحافی عبدالواحد رئیسانی کے قاتلوں کی گرفتاری اور حکومت کی جانب سے اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق اپنی توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کریں گی۔