|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2021

پنجگور :  پنجگور میں مختلف واقعات کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس حوالدار اور جمعیت علماء کا رہنما جاں بحق ہو گیاتفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق بدھ کو پنجگور کے علاقے گرمکان میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس ہیڈ کانسٹیبل نصیر جاں بحق ہوگیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان پولیس اہلکار کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی علاوہ ازیںپنجگور میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے عالم دین مذہبی جماعت جمعیت علمائے اسلام پنجگور کے اہم رہنما امن کمیٹی کے رکن مولوی عبد الحئی جاں بحق ہوئے پولیس ذرائع کے مطابق مولوی عبد الحئی بازار سے گھر جارہے تھے کہ پنجگور کے علاقے سوردو ڈی سی ہائوس کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انہیں سر اور جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں لگیں جو موقع پر ہی جان بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مولی عبدالحئی کی جاں بحق ہونے کی خبر سنتے ہی جمعیت علمائے اسلام پنجگور کے بڑی تعداد میںکارکن اور آل پارٹیز کے رہنما و سول سوسائٹی سماجی کارکن اہم شخصیات سول ہسپتال پنجگور پہنچ گئے ہسپتال نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کر دیا مقتول مدرسہ عربیہ خیر المدارس معمودیہ سوردو کے مہتمم تھے اور جے یوآئی کے ضلعی نائب امیر امن کمیٹی کے رکن تھے۔