|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2021

گدر:  علاقہ گدر سے بڑے پیمانے پر گندم کی اسمگلنگ جاری علاقے سے گندم کی منتقلی ایک تشویشناک صورتحال اختیار کر لی ہے،تفصیلات کے مطابق کئی سالوں سے ضلع سوراب کے سرکاری گودام خالی ہے جس کے باعث سوراب،گدر، جیوا،مولی،ماراپ سمیت دیگر علاقوں کے غریب عوام مہنگی داموں گندم خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ موجودہ دور میں گدر سمیت ضلع کے تمام علاقوں میں گندم کی درآمدات شروع ہوئی ہیں تو دوسری جانب یہاں گدر کے بیوپاروں کا۔

ایک گروہ چند پیسوں کے لالچ میں علاقہ سے تیار گندم کو زمینداروں سے سستے داموں پر خرید کر سرعام دوسرے صوبوں کو اسمگلنگ کررہے ہیں جن سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے،علاقے سے بڑے پیمانے پر گندم کی منتقلی ایک تشویشناک صورتحال اختیار کر لی ہے جس سے نہ صرف یہاں گندم کی قلت پیدا ہوگی بلکہ عوام ایک بار پھر دوسرے شہروں سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہوگی، عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ گدر سے بڑے پیمانے پر گندم کی اسمگلنگ کا نوٹس لیکر ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کر کے لوگوں کو مزید مشکلات سے بچائیں۔