تفتان: لیویز فورس کی مستند معلومات کے بعد ضلع پشین لیویز تھانہ برشور میں مطلوب ملزم گرفتار اور مغوی کو لیویز فورس تفتان نے کامیاب کارروائی کے بعد بازیاب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں اسسٹنٹ کمشنر تفتان عصمت اللہ اچکزئی کی خصوصی ہدایت پر رسالدار لیویز درمحمد کی سربراہی میں تفتان لیویز اہلکاروں ہیڈ محرر شہباز خان ، محمداسحاق،عبدالمالک،منیراحمد ،عطاء اللہ ،خدابخش ،محمد نعیم اور محمد برات نے ضلع پشین لیویز تھانہ برشور میں دفعہ 364 ت پ ، مقدمہ 08 کے مطلوب ملزم محمد اکرم کاکڑ کو کلی اسٹیشن سے گرفتار کر لیا اور مغوی محب اللہ کاکڑ کو بازیاب کر لیا
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رسالدار لیویز درمحمد بلوچ نے کہا کہ انھیں اسسٹنٹ کمشنر تفتان عصمت اللہ اچکزئی کی ہدایت پر ضلع پشین لیویز تھانہ برشور میں مطلوب ملزم محمد اکرم کاکڑ کی موجودگی کلی اسٹیشن تفتان میں ہے تو اپنی فورس کے ہمراہ کلی کے مختلف جگہوں پر ناکہ ڈالا اور پھر کامیاب آپریشن کے بعد ملزم محمد اکرم کاکڑ کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے مغوی محب اللہ کاکڑ کو باسلامت بازیاب کر لیا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع پشین برشور لیویز تھانہ کو ملزم محمد اکرم کاکڑ کی گرفتاری کی آفیشل اطلاع دی گئی ہے اور ٹیم وہاں سے روانہ ہوگئی ہے ان کے پہنچنے پر ملزم اور مغوی کو ان کے حوالے کیا جائے گا۔