خضدار: آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل باڈی کے اراکین آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئر مین عبد الحمید ایڈوکیٹ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر خضدار بشیر احمد بڑیچ سے ان کی دفتر میں ملاقات آل پارٹیز کے اراکین نے ڈپٹی کمشنر خضدار کو جھلاوان میڈیکل کالج کی منتقلی اور غیر فعال کرنے کے خدشات کے بارے میں آگاہ کیا آل پارٹیز کے اراکین نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ جھلاوان میڈیکل کالج کے لئے حکومت بلوچستان نے سکندر شہید یو نیورسٹی کے قریب پانچ سو ایکڑاراضی مختص کرکے یہاں پر بو نڈری اور ہا سٹلز و دفاتر کی تعمیر شروع کی تھی اس پر کروڑوں روپیہ صرف ہو چکے ہیں
اب ہمیں یہ بات سنائی دے رہی ہے کہ پولی ٹیکنیک کی وہ بلڈنگ جس میں عارضی طور پر جھلاوان میڈیکل کالج کی کلاسیں شروع کی گئی تھیں اس بلڈگ کو جھلاوان میڈیکل کالج کے لئے مستقل بلڈنگ قراردی جارہی ہے اس بارے میں ہمیں با وثوق ذرائع اور خفیہ کاغذی کاروائی کے ذریعہ جس دن علم ہوا ہے ہم نے اس بارے میں اپنی احتجاج ریکارڈ کرانا شروع کی ہے ہم نے عوامی نمائندوں کے ساتھ اس بارے میں ملاقاتیں شروع کی ہم اس سلسلے میں آپ سے گذارش کرنے آئے ہیں کہ اس بارے میں ہمار ی مدد کریں انتظامی طور پر اس بات کو صوبائی حکومت تک پہنچائی کہ جھلاوان اور قلات ڈویثرن کے لوگ اس طرح کے عمل کی شدید مخالف ہونگیں اور احتجاج کے ہر طریقہ کو اپنانے سے دریغ نہیں کریں گے
آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے ممبران نے ڈپٹی کمشنر خضدار کو بتایا کہ خضدار میں ملبہ دار افراد کو مالکان حقوق کے حوالے سے ہائی کورٹ آف بلوچستان کا تفصیلی آچکا ہے جس میں ایک طرح سے ملبہ داروں کو مالک تصوروں کرنے کا عدالتی فیصلہ واضح ہے لیکن اس کے باوجود خضدار میں غریب افراد کو لینڈ مافیاکے نام پر تنگ کیا جارہا ہے جنہوں نے اپنی جمع پونجی جمع کرکے چند فٹ کے چھت اپنے بچوں کے لئے خریدی ہے ان کو بیدخل کیا جا رہا ہے
ہم واضح طور پر کہنا چاہتے ہیں کہ لینڈ ما فیا وہ ہیں وہ جو اسلحہ اور طاقت کے زور پر کروڑوں روپیہ کے سرکاری اور غیر سرکاری اراضی کو قبضہ کررہا ہے اس وقت تک سرکاری اسکیمات کے اور دیگر قیمتی اراضی کے کئی سو ایکڑ اراضی قبضہ ہو چکے ہیں ہم انتظامیہ سے کہنا چاہتے ہیں کہ غریبوں کو انصاف فراہم کرکے طاقت ور افراد قبضہ گیری سے روکے ڈپٹی کمشنر خضدار نے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے وفد کو یقین دہا نی کرائی کہ جھلاوان میڈیکل کالج کے حوالے سے ان کی جذبات و احتجاج کو متعلقہ حکام تک پہنچائی جائیگی جبکہ دیگر معاملات کے حوالے اے پی سی خضدار کو اعتماد میں لی جائیگی اڈپٹی کمشنرنے کہا خضدار کی یہ خصوصیت ہے کہ یہاں کے لئے اجتماعی مسائل پر اکٹھے ہوتے ہیں اور انتظامیہ کے ساتھ دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کو ہر فیصلے میں شامل کرکے ان کی مشاورت سے کام کریں کیونکہ عوام کی تعاون سے کسی بھی ہدف کو حا صل نہیں کیاجا سکتا