|

وقتِ اشاعت :   May 29 – 2021

تربت:  نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ پارٹی کارکنان کی محنت رنگ لائے گی اوراسی محنت سے وہ بلوچستان اسمبلی کوسیاسی کارکنان سے بھردیں گے، تربت میں رہائش پزیر زہری ضلع خضدارکے کاروباری شخصیات کی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پر جدوجہد کاآغاز بلوچ قومی جدوجہد کیلئے خوش آئندہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے کہاکہ کوشقلات میں کاروبارکرنے والے ضلع خضدارکے علاقہ زہری سے PNPعوامی کے کارکنان رحمت اللہ، عزت اللہ، کفایت اللہ، سراج احمد، فیض احمد، حضوربخش، منظور احمد، علاؤ الدین، نصیرالدین، شمس الدین، فدابلوچ، طارق بلوچ، ظفر بلوچ،احسان بلوچ، گل شیر، علی شیرودیگرکی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے ان کی شمولیت کاخیرمقدم کیا اورکہاکہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنان کی پارٹی ہے، نیشنل پارٹی غریب کی پارٹی ہے، کاروباری طبقہ ومحنت کشوں کی پارٹی ہے،پارٹی آپ کی اور عوام کی امنگوں پر ہرممکن پورااترنے کی کوشش کرے گی، یہ امرخوش آئندہے کہ نیشنل پارٹی قومی پارٹی کے طورپر ابھرکر سامنے آرہی ہے،عوام نیشنل پارٹی کے جھنڈے تلے منظم ہورہے ہیں،نیشنل پارٹی کی سیاست بلوچ ساحل وسائل کے تحفظ، جہالت، غربت اوربے روزگاری وپسماندگی کاخاتمہ کرکے بلوچ قوم کو خوشحال وبہترمستقبل دینا ہے، انہوں نے کہاکہ کارکنان ہرگھر اورہرفرد کے پاس جائیں انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں تاکہ عوام پر مسلط سلیکٹڈ نمائندوں سے عوام کی جان چھوٹ جائے کیونکہ سلیکٹڈ کے ایجنڈے میں عوام شامل نہیں ہیں.

انہوں نے کوشقلات کے کارکنان کی محنت کو سراہا اور کہاکہ اکبر سیاہل، عبدالمجید، دہقان دین محمد ودیگر دوست مبارکبادکے مستحق ہیں، اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل جان محمدبلیدی نے انہیں پارٹی میں شمولیت پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کانیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پرمتحد ہونا بلوچ قومی سیاست کیلئے خوش آئندہے، نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے صدرمشکور انوربلوچ نے کوشقلات سے تعلق رکھنے والے کاروباری طبقہ کی PNPعوامی سے مستعفی ہوکر ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اورجان محمدبلیدی کی قیادت میں نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان نیشنل پارٹی کی کارکردگی اورپالیسیوں پر اعتمادکامظہر ہے.

اکبر سیاہل نے کہاکہ نیشنل پارٹی کوشقلات سمیت مضافاتی علاقوں میں سب سے بڑی سیاسی قوت کے طورپر ابھرکر سامنے آرہی ہے،اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فداحسین دشتی، واجہ ابوالحسن، مبارک بلوچ، نثار احمد بزنجو، چیئرمین حلیم بلوچ، محمد جان دشتی، محمد طاہر، طارق بابل، انوراسلم، بلخ شیرقاضی، ولی جان نعیم زامرانی، احسان درازئی، چیئرمین ناصررند، گہرام مری، بی ایس اوپجارکے صوبائی جنرل سیکرٹری عابد عمر، نوید تاج، صدام ناز، باہوٹ چنگیز ودیگر موجودتھے۔