گوادر: جمعیت علماء اسلام پنجگور کے نائب امیر مولانا عبدالحئی کے قتل کے خلاف جے یو آئی گوادر کا شدید احتجاج۔ ملا فاضل چوک میں احتجاجی مظاہرہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام گوادر کے ضلعی امیر مولانا عبدالحمید انقلابی، ناہب امیر مولانا عبدالہادی،جنرل سکریٹری مولانا امجد علی گنزوی،مولانا محمد شاہد اور مولانا امیر معاویہ نے کہاکہ حق اور سچ بات کرنے پر مولانا عبدالح کو قتل کردیا گیا مولانا عبدالحئی کا قصور یہ تھا کہ وہ لوگوں سچ گواور حق کی بات کرنے کی درس دیتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا عبدالحئی کو دن دھاڑے دوپہر ڈیڈھ بجے ڈپٹی کمشنر پنجگور کے آفس کے قریب چھ گولیاں مار کر شہید کردیا گیا جسکی ہم پرزور الفاظوں میں مزمت کرتے ہیں۔
یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا کہ کسی عالم کو شہید کردیا گیا ہے بلکہ اس سے پہلے بھی پنجگور میں حافظ احتشام الحق،مولانا محمد طاھر،مولانا محمد ظاہر،رحیم جان اور تربت میں مفتی احتشام الحق آسیا آبادی کو بیٹے سمیت شہید کردیا گیا ہے لیکن آج تک کسی عالم کے بھی قاتل گرفتار نہیں ہو ئے ہیں قاتل تمام نا معلوم ہیں۔ علماء کرام کو شہید کرنے سے دین ختم نہیں ہوگا اور نہ ہی دین کے داعی ختم ہونگے بلکہ دین زیادہ مضبوط اور علماء کرام زیادہ پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک میں نہ علما محفوظ ہیں نہ وکیل محفوظ ہیں نہ صحافی محفوظ ہیں نہ ڈاکٹر محفوظ ہیں نہ اساتزہ محفوظ ہیں اور نہ عام شہری محفوظ ہے ملک کو قاتلوں کے رحم و کرم پر چھوڈ دیا گیا ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قاتلوں کا سراغ لگاہیں۔
مقررین نے کہاکہ انصاف کے نام سے بننے والی پارٹی تحریک انصاف کے دور میں سب سے زیادہ نا انصافی ہو رہا ہے۔ سیکیورٹی اداروں پر کھربوں روپے خرچ کردی جاتے ہیں تاکہ وہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کریں عوام کی جان کی حفاظت کرنا اپنی جگہ دن دھاڈے علما کو شہید کردیا جارہا ہے اور قاتل آسانی سے فرارہونے میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ سیکوریٹی اداروں نے چیک پوسٹیں صرف عوام کی تزلیل اور انکو پریشان کرنے کے لیئے اور رشوت و بھتہ خوری کے لئے بنائے گئی ہیں۔ مقررین نے کہاکہ گوادر سے لے کر پنجگور تک پورا مکران سیکوریٹی فورسز کی چیک پوسٹوں کی چھاؤنی ہے لیکن اس چھاؤنی کے اندر بھی علماء کرام کو شہید کردیا جا رہا ہے وہ بھی دن دھاڈے۔
ایک انسان کا موت پوری انسانیت کی موت ہے اس طرح سے علما کو شہید کرنے سے نہ ہم ڈریں گے نہ بھاگے جاہینگے نہ دب جاہینگے بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ علما دین کی خاطر جان قربان کرنے کو تیار ہیں علما کرام کے خلاف سرکا کے مزموم عزاہم کو پیروں تلے روند دینگے۔ مقررین نے کہاکہ اگر سیکوریٹی فورسز قاتلوں کو گرفتار کرنے میں نا کام ہے تو اس سے صاف ظاہر ہے کہ قاتل سیکوریٹی فورسز خود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مفتی احثشام الحق سے لیکر مولانا عبدالح تک کے تمام قاتلوں کو گرفتار کردیا جائے ورنہ احتجان سخت ہوگا۔ مظاہرے کے نظامت کے فراہض جلال میاہ نے سرانجام دیئے۔