دالبندین: دالبندین کے قریب یک مچھ کے علاقے میں مخالف سمت سے آنے والے دو ایرانی زامیاد پک اپ گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھنے سے 2 افراد زندہ جل کر جاں بحق جبکہ 2جھلس کر شدید زخمی ہوگئے. لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات گئے پیش آیا جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں بھی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے. واقعے کے بعد زخمیوں کو پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کردیا گیا ۔
جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ان کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ماشکیل کے رہائشیوں نجیب اللہ اور چراغ الدین کے ناموں سے ہوئی جن کی گاڑی ایرانی پٹرول سے لدی ہوئی تھی جس کی وجہ سے حادثے کے فوری بعد اس میں آگ لگ گئی، لیویز فورس نے لاشوں کی باقیات لواحقین کے حوالے کردیا۔