جیونی: جیونی ایکٹیوسٹ فورم کے جانب جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جیونی میں آئے روز پانی کے بحران سے شہری شدید مشکلات و پریشانی سے دوچار ہیں رواں ہفتہ خواتین نے تنگ آکر احتجاج کیا تو اس موقع پر ڈی سی گوادر نے پانی بحران کے خاتمہ کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کا وعدہ کرکے احتجاج ختم کرایا
لیکن تاحال ایک معاملہ کے سوا دوسری کسی مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوا شہر و گردنواح میں پانی کا بحران اسی طرح برقرار ہے ۔ جیونی ایکٹیوسٹ فورم سمجھتی ہے پانی کا یہ بحران محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی اور انتظامیہ و منتخب نمائندوں اور صوبائی حکومت کی عدم توجہی اور غیر سنجیدگی کی وجہ سے ہے ۔
اگرذمہ داران بروقت توجہ دیں اور ضروری اقدامات اٹھاہیں تو علاقہ میں پانی بحران پر قابو کیا جاسکتا ہے اس سلسلے میں جیونی ایکٹیوسٹ فورم نے فیصلہ کیا کہ پہلے مرحلہ میں انتظامیہ، محکمہ پبلک ہیلتھ اور دیگر حکومتی ذمہ داران سے ملاقات کرکے اپنے مطالبات پیش کرکے یاد دھانی کرائی جائے گی۔اگر ذمہ داران نے جیونی پانی بحران پر ضروری اقدامات نہیں اٹھایا تو دوسرے مرحلہ میں جیونی ایکٹیوسٹ فورم احتجاجی مہم کا آغاز کرے گی