|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2021

سبی: سبی اور گردو نواح کے علاقے گذشتہ چند روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ،گرمی کے باعث دوپہر کو گلیاں اور شاہرائیں سنسان لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ جاتے ہیں ،شدید گرمی کے باعث دوپہر کو چھوٹے بچوں کو دھوپ پر کھیلنے نہ دیں اورخود کو گرمی سے بچانے کے لئے اپنے سروںکو دھانپ کر رکھیں، ڈاکٹر علی احمد بلوچ کی شہریوں کو ہدایت ،تفصیلات کے مطابق سبی اور گردو نواح کے علاقے گذشتہ چار روز سے شدید گرمی کے لپیٹ میں ہے

قیامت خیز گرمی کے باعث دوپہر کو درجہ حرارت 52سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتی ہے شدید گرمی کے باعث دوپہر کو شہر کی گلیاں اور شاہرائیں ویران ہو جاتے ہیں اور لوگ اپنے گھروں تک محدو د ہوکر رہ جاتے ہیں جبکہ شدید گرمی کے باعث ٹھنڈے مشروبات اور برف کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے

شہری گرمی سے بچنے کے لئے دوپہر کو ٹھنڈے مقامات اورندی نالوں کا رخ کرتے ہیں اور سارا دن وہی پر گذار لیتے ہیںگرمی سے محفوظ رہنے کے لئے ڈاکٹرعلی احمد بلوچ نے شہریوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ شہری شدید گرمی میں دوپہر کے وقت دھوپ پر نہ نکلیں اگر ضروری کام کے سلسلے میں گھر سے باہر جائیں تواپنے سر کو کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیںتاکہ گرمی لگنے سے بچ سکیںانہوں نے مذید کہا کہ اپنے چھوٹے بچوں کو دھوپ پر کھیلنے نہ دیں اور انہوں گرمی لگنے سے بچائیں۔