|

وقتِ اشاعت :   May 31 – 2021

ڈھاڈر : ڈپٹی کمشنر کچھی صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ ضلع کچھی کے سرکاری آفیسران عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں سرکار انکو عوامی خدمت کیلئے تنخوائیں دیتی ہے جوآفیسر امور سرکار میںکوتاہی دکھائے اسکے خلاف کاروائی کی جائیگی

ضلع میںعوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے جنگی اقدامات اٹھائے جارہے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھاڈر پریس کلب کے صدر محمدعارف بنگلزئی کی قیادت میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو میںکیا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کچھی عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے ضلع کے تمام آفیسران کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ دفتری امور میں عوام کے جملہ مسائل کا ادراک فوری طور پر کریں عوام کو سرکاری دفاتر میں خوار زلیل کرنے والے آفیسروں کے خلاف کاروائی کی جائیگی عوام کا آفیسران پر اعتماد ہی اصل مقصد ہے کیونکہ عوام اور آفیسر شاہی میںتعلق سے ہی مسائل کا حل ممکن ہوتا ہے انہوں نے مذید کہا کہ ضلع کچھی میں امن امان سمیت دیگر بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے عوام کو اس ضمن میں کوئی تکلیف برداشت نہیں کرینگے اس بارے میں عوام کو کوئی شکایت ہوتو مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں انکے مسائل کو اولین فرصت میں حل کرنے کی تمام تر کوششیں کی جائیگی