ڈھاڈر: ڈھاڈر،سورج آگ برسانے لگا،گرم ہواو ¿ں کے تھپیڑوں نے شہریوں کو گھروں میں مقید کرلیا،شدید جھلسا دینے والی گرمی میں برقی آلات نے کام کرنا چھوڑ دیاٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ،بجلی کی ٹرپنگ سے عوام تنگ آگئے،برف،جوس ،کولڈ ڈرنکس والے دکانوں میں عوام کی دلچسپی ڈاکٹروںکی عوام کو او آر ایس ملا پانی پینے کی نصیحت،تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر جوکہ ایشاءکی گرم ترین خطہ پر واقع ہونے کی وجہ سے یہاں گرمیوں کے سیزن میں شدید گرمی پڑتی ہے
جس سے درجہ حرارت پنتالیس ڈگری سے بھی تجاوز کرجاتا ہے گزشتہ چند ایام سے شدید گرمی کی وجہ سے موسم نے اچانک تیور بدل لیئے ہیں شدید گرم خشک جھلسا دینے والی ہواو ¿ں نے زندگی کی تمام تر معمولات کو متاثر کردیا ہے شدید گرمی کی وجہ سے فریج،ائیرکنڈیشنز سمیت دیگر برقی آلات بھی کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں ٹھنڈے مشروبات کی دکانوں میں شہری دلچسپی لینے لگے شدید گرمی کی وجہ سے دوپہر کے وقت سے ہی عوام روزمرہ معمولات چھوڑ کر گھروں کا رخ کرتے ہیں جس سے بازار ویران اور سڑکیںسنسان نظر آتے ہیں
کسی مسافر کا بارہ بجے کے بعد یہاں سے گزر ہو تو اسے لگے گا جیسے کوئی شہر آباد تھا ہی نہیں دوسری جانب سے علاقہ مکینوں کی اکثریت سے سرد علاقوں کی جانب منتقل ہوگئے ہیں جس سے آباد شہر ویران لگنے لگا ہے سرکاری دفاتر میں بھی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے ڈاکٹروں نے عوام کو ٹھنڈی مشروبات استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اوآر ایس ملا پانی پینے اور دھوپ میں گھومنے سے پرہیز کرنےکا بھی مشورہ دیا ہے