گوادر: بجٹ میں گوادر،جیونی اور کُلاچ کے پانی فراہمی کی منصوبے شامل نہیں کئیے گئے تو عوام کے ساتھ مل کر دھرنا دوں گا،متعصب صوبائی حکومت گوادر کے عوام سے بدلہ لینے پر تلا ہوا ہے
سابق صوبائی وزیر,بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ایم پی اے میر حمل کلمتی نے اپنے بیان میں کہا ہیکہ جیونی ،کلاچ،سمیت ضلع بھر میں پانی کا بحران جاری ہے ،بحیثیت عوامی نمائندہ جیونی،گوادر کلاچ سمیت ضلع بھر میں پانی کے منصوبوں کی منظوری اور آنیوالے بجٹ میں رقم مختص کرنے کیلئے رپورٹ متعلقہ محکموں میں جمع کئیے گئے ہیں لیکن انتہائی افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے
کہ متعصب صوبائی حکومت اور انتقام گیر وزیر اعلی نے گوادر کے عوام سے الیکشن میں شکست کا بدلہ اور انتقام لینے کا تہیہ کر رکھا ہے اور یزیدی کردار کرتے ہوئے جیونی،کلاچ اور ضلع گوادر کے عوام کو یزیدی سزا دے رہے ہیں،لیکن ضلع گوادر کی تاریخ گواہ ہیکہ گوادر کے عوام نے 16 ویں صدی میں پرتگیزی لٹیروں کا مقابلہ کرکے انہیں ماربھگایا،اور اب بھی یہ طاقت رکھتے ہیں کہ وہ بیرونی بدمعاشوں اور بدنیتوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی حقوق کیلئے جنگ لڑنے کی قوت رکھتے ہیں،انہوں نے کہاکہ اگر حالیہ بجٹ میں ضلع گوادر کے پانی کے منصوبوں کو شامل نہیں کیا گیا تو جیونی، کلاچ، سردشت، گوادر سمیت ضلع بھر کے عوام کے ساتھ مل کر ایک تاریخی احتجاج کا آغاز کروں گا دھرنا دینے کا باقاعدہ اعلان کروں گا ،انہوں نے کہا صوبائی حکومت کی انتقام گھیری اور تعصبانہ روئیہ سے عوام میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے،عوام کے مسائل اور بنیادی سہولتوں کی فراھمی بحیثیت نمائندہ میرا فرض بنتا ہے لیکن اگر کوئی رکاوٹ بننے کی کوشش کرے تو ہم جمہوری راستہ اختیار کرتے ہوۓ اپنی عوام کا حق چیھننا بھی جانتے ہیں