گوادر: گوادر کوہ باتیل کے مقام پر ثناء اللہ نامی شخص نے اپنی بیوی کو مار پیٹ کے اونچائی سے گرادیا، پولیس نے 40 منٹ کی جد و جہد کے بعد مضروب خاتون کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ثناء اللہ نامی شخص نے اپنے بیوی کو گوادر کے پہاڑی ” کوہِ باتیل ” لیجا کر مار پیٹ کے بعد کافی اونچائی سے دھکے مار کر گرا دیا۔ جسّے پکنک پر جانے والے کچھ لوگوں نے خاتون کو بے ہوش اور زخمی حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع کردی تھی۔
پولیس نے کافی جد و جہد کے بعد زخمی خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں کھائی سے نکالکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ جسّے فوری طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ثناء اللہ اور اْسکی بیوی کے درمیان کافی عرصے سے ناچاکی چلی آرہی تھی۔ تاہم رشتہ داروں نے دونوں کا فیصلہ کراکے نا ہوشی کو ختم کرایا تھا۔ اتوار 30 مئی کوثناء اللہ نے اپنے بیوی اور کمسن بچے کو لیکر پکنک منانے کوہِ باتیل چلے گئے۔ اور وہاں اْنہوں نے اپنے بیوی کو مارپیٹ کے بعد ایک گہری کھائی میں دھکے مار کے گرا دیا۔ اور خود اپنے کمسن بچے کو
لیکر گوادر شہر آگیا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مکامات پر چھاپہ مار کاروائیاں کی ہیں تاہم ابھی ملزم گرفتار نہ سکاہے