کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے گزشتہ رات پیر اسماعیل زیارت کے قریب اور تربت میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی نے دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،
وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے صوبے کے امن و ترقی کو سبوتاژ نہیں کیا جاسکتا۔ سیکیورٹی فورسز نے امن کی بحالی کیلئے گرانقدر قربانیاں دی ہیں، وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت بھی کیا