|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2021

کوئٹہ: تربت میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات میں چار ایف سی اہلکارجاںبحق آٹھ اہلکار زخمی ہوگئے ،فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشتگرد مارے گئے اور آٹھ زخمی ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روزضلع کیچ میں پیر اسماعیل زیارت کے قریب دہشتگردوں نے ایف سی کی چوکی کونشانہ بنایا فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشتگرد مارے گئے جبکہ اور آٹھ زخمی ہوگئے ،جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے چار ایف سی اہلکار بھی شہید ہوگئے جبکہ چھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں ، ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے ایک اور واقعہ میں دہشتگردوں نے تربت میں آئی ڈی کے ساتھ ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایف سی کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق اینٹی ریاستی قوتیں بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان کے امن و خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔