|

وقتِ اشاعت :   June 1 – 2021

کراچی:بلوچ متحدہ محاذ کے سربراہ یوسف مستی خان نے گوادر میں دن دھاڑے ایک سیاسی کارکن سعید احمد کی گرفتاری کے لئیے پولیس کا ان کے گھر پر دھاوا بولنے اور چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کو انتہائی شرمناک عمل قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے

یوسف مستی خان کا کہنا تھا کہ گوادر پولیس کی طرف سے بلوچ ننگ و ناموس کو ملحوظ خاطر نہ رکھنے پر عوام کا مشتعل ہونا ایک فطری عمل ہے گھر میں گھس کر خواتین کو ہراساں کرنا اور ان پر تشدد کرنا کس قانون کا حصہ ہے کسی دہشت گرد کے گھر میں بھی اس طرح خواتین کی موجودگی میں دن دھاڑے گھس کر خوف و ہراس نہیں پھیلا یا جاتا سعید احمد تو ایک سیاسی کارکن ہے

جو ہمیشہ گوادر کے عوام کی بنیادی شہری مسائل کے حل کے لئیے آواز اٹھاتا رہاہے بلوچ متحدہ محاذ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سی پیک کے نام پر گوادر میں لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کو اب نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے گوادر پر قابض بیرونی حکمرانو اپنی آنکھیں کھول کر دیکھو بلوچ عوام کو سیکیورٹی باڑ اور سیکیورٹی حصاروں سے مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔