وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی کارکردگی سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ کے ریمارکس پر سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بلال جمالی سے وضاحت طلب کر لی۔
وزیراعلی بلوچستان کا عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا اپنا کام نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار سرکاری واجبات کی وصولی حکومت کا کام ہے اور اس پر کام خود کرنا چاہیے۔اس مسئلہ کے حل کے لئے عدالت جانے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔تمام واجبات فوری طور پر وصول کئے جائیں۔ موجودہ حکومت قانون کی عمل داری پر یقین رکھتی ہے۔حکومت عدالت کے احکامات اور فیصلوں پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔