قلات: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان نے کہا ہے کہ قلات میں عوام کو زندگی کی تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی میرا مشن ہے قلات میں پندرہ کروڑ روپے سے اسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی قلات کے ہر گھر میں روشنی ہو گی صوبائی حکومت جام کمال کی قیادت میں تمام اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آغا عبدالکریم ہسپتال کے مختلف شعبوں کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سابق صوبائی وزیر اغا عرفان کریم ایم ایس ڈاکٹر نسیم لانگو ڈی ایس پی قلات غلام حسین باجوئی ایس ایچ او ثناء اللہ مینگل سماجی رہنما آغا جہانگیر احمدزئی اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے اس سے قبل انہوں نے آغا عبدالکریم ہسپتال کے مختلف وارڈز میڈیکل سٹور ڈائیلایسز سینٹر کا دورہ کیا جہاں پر ایم ایس ڈاکٹر نسیم لانگو نے ان کو بریفنگ دی اور مختلف مسائل سے آگاہ کیا بعدازاں میڈیا سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پرنس کریم ہسپتال کے لیے آغا عرفان کریم اور میں نے فنڈز فراہم کیئے تاہم اس کی تعمیر میں چند سال سیاسی حالات کی وجہ سے تاخیر ہوئی اب اس کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔
تاہم ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چند مہینوں میں تعیناتی سے اس میں عوام کی علاج معالجہ ہوگی عوام کو پریشانی سے نجات ملے گی روبینہ عرفان نے کہا کہ میں وزیراعلی جام کمال اور اعلی حکام سے رابط کروں گی تاکہ اس کے تمام مسائل حل ہوسکیں انہوں نے کہا کہ قلات شہر میں پندرہ کروڑ روپے کی لاگت سے جولائی اگست میں اسٹریٹ لائٹس کے کام کا آغاز ہوگا اور آئندہ سال کی صوبائی بجٹ اور پی ایس ڈی پی میں ترقیاتی اسکیموں کو شامل کیا گیاہے جس سے عوام کو سہولیات کی فراہمی ہوگی انہوں نے کہاکہ صحافیوں کے مسائل بھی حل کیے جائیں گے۔